فلموں کی ہدایتکاری کا کبھی ارادہ نہیں کیا، انجلینا جولی

نیٹ نیوز  جمعرات 24 جنوری 2013
میرے خیال اسکرپٹ لکھنا ذہن کی اچھی ورزش ہے، انجیلینا جولی۔ فوٹو : فائل

میرے خیال اسکرپٹ لکھنا ذہن کی اچھی ورزش ہے، انجیلینا جولی۔ فوٹو : فائل

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکارہ وہدایتکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی فلموں کی ہدایتکاری کا ارادہ نہیں کیا۔

انجلینا جولی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ غیر متوقع طور پر ہدایتکارہ بنی ہیں وہ اس کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی تھیں اور نہ ہی انھوں نے کبھی اسکرپٹ لکھنے کاسوچا تھا لیکن ان کے خیال میں یہ ذہن کی اچھی ورزش ہے۔

اس سے ذہن کومزید وسعت ملتی ہے اور نئی چیزوں کے بارے میں جاننے کا تجربہ ہوتا ہے۔ اداکارہ انجلینا جولی نے فلم ’’ لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘‘ میں بطور ہدایتکارہ اپنے فرائض سرانجام دیے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ اچھا تجربہ رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔