انسداد اسمگلنگ کی 42 کارروائیوں میں 24 کروڑ کا سامان ضبط

بزنس رپورٹر  جمعرات 24 جنوری 2013
لیپ ٹاپ ، سگریٹ، کپڑا، پلاسٹک دانہ، چائے، ٹائرز، کمبل، ڈیزل، سلنڈرزولگژری گاڑیاں شامل۔ فوٹو: ایکسپریس

لیپ ٹاپ ، سگریٹ، کپڑا، پلاسٹک دانہ، چائے، ٹائرز، کمبل، ڈیزل، سلنڈرزولگژری گاڑیاں شامل۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی:  ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آرکراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) کی جانب سے گزشتہ 6 ماہ (جولائی تا دسمبر2012) کے دوران سندھ بلوچستان زون میں انسداد اسمگلنگ کی مختلف کارروائیوں کے دوران 24 کروڑ سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیا اورلگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ایف بی آرکراچی کے اعدادوشمارکے مطابق اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے جولائی 2012 تا دسمبر 2012 کے دوران اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے 42 کامیاب کارروائیوںمیں 15 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار903 روپے کے لیپ ٹاپ، بھارتی ممنوع گٹکا، غیرملکی سگریٹس، لیڈیز فیبرکس، پلاسٹک دانہ، ایئرکنڈیشنرز، بھارتی سیاہ چائے، ٹائرز، کمبل، سی آرٹی مانیٹر، ایرانی ڈیزل، بھارتی ناقص سی این جی سلنڈرز، شراب اورہیروئن بازیاب کر کے ضبط کیں۔

علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کراچی نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اسمگل شدہ اورنان کسٹمزڈیوٹی پیڈلگژری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے25 سے زائد کارروائیوں میں 9 کروڑ34 لاکھ 75ہزار 909 روپے مالیت کی لینڈکروزر، مرسیڈیز، ٹویوٹاکرولا، ٹویوٹاسرف، پجیرو، پراڈو سمیت دیگر لگژری گاڑیاں ضبط کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔