کسانوں کو ادائیگی نہ کرنے پر شوگر مل’ نوکین‘ کا شکار

نامہ نگار  جمعرات 24 جنوری 2013
آبادگاروں نے ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد گنے کی رقم جاری کی جائے۔  فوٹو: اے پی

آبادگاروں نے ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد گنے کی رقم جاری کی جائے۔ فوٹو: اے پی

تلہار: باوانی شوگر ملز تلہار نے آبادگاروں کو گنے کی ادائیگی روک دی۔

آبادگاروں نے گنے کی فراہمی بند کر دی، ملز ’’نوکین‘‘ کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق 20 دن گزرنے کے باوجود باوانی شوگر ملز تلہار کی انتظامیہ نے آبادگاروں کو گنے کی رقم ادا نہیں کی،آبادگاروں نے گنے کی فراہمی بھی بند کر دی ہے اور اس وقت ملز ’’نوکین‘‘ کاشکار ہے۔

آبادگاروں کا کہنا ہے کہ گنے کی فصل کو 14ماہ تک رکھا جاتا ہے جس پر فی ایکڑ  70ہزار روپے خرچ آتا ہے کیونکہ بیج، کھاد اور زرعی ادویہ مہنگی ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ٹریکٹر اور پانی کی مشینوں کے کرائے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اگر شوگر ملز کا رویہ یہی رہا تو آبادگار گنے کی کاشت بند کر دیں گے۔ آبادگاروں نے ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد گنے کی رقم جاری کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔