کسٹمز میں بڑے پیمانے پر تبادلے، چیف کلکٹریٹ ساؤتھ تقسیم

بزنس رپورٹر  جمعرات 24 جنوری 2013
نئی آسامیوں پر رفعت عابدی، محمد یحییٰ تعینات، خاور فرید، جنید اکرم ودیگر 7 افسر بھی تبدیل۔  فوٹو: فائل

نئی آسامیوں پر رفعت عابدی، محمد یحییٰ تعینات، خاور فرید، جنید اکرم ودیگر 7 افسر بھی تبدیل۔ فوٹو: فائل

کراچی:  فیڈرل بورڈآف ریونیو نے چیف کلکٹریٹ سائوتھ کو 2 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے اپریزمنٹ اور پریوینٹو کے شعبوں میں سینیارٹی اور سروس ریکارڈز کو نظر انداز کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ چیف کلکٹرز تعینات کر دیے۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر 0195-Chief-Mqt/2013 کے مطابق گریڈ21 کے حامل سینئر اور کہنہ مشق کسٹم افسر امیرخان مروت کوچیف کلکٹرسائوتھ کراچی سے تبادلہ کر کے ایک بار پھر ڈائریکٹرجنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی کی حیثیت سے تقرری کردی گئی اور ایف بی آر کی جانب سے چیف کلکٹریٹ سائوتھ کو دو حصوں میں تقسیم کے بعد چیف کلکٹرز کی دونئی آسامیوں پرگریڈ20 کی حامل افسر رفعت اے حسن عابدی کو چیف کلکٹرسائوتھ انفورسمنٹ کراچی جبکہ محمدیحییٰ کو چیف کلکٹرسائوتھ اپریزمنٹ کراچی کی حیثیت سے تعینات کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے چیف کلکٹریٹ سائوتھ کی تقسیم کے علاوہ گریڈ19 تاگریڈ20 کے دیگر کسٹمز افسران کے تبادلے وتقرریاں کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کے افسر خاور فرید مانیکا کو ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمزافغان ٹرانزٹ کراچی، جنیداکرم کو کلکٹر ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیولاہور جبکہ گریڈ19سے تعلق رکھنے والے 7 افسران میں فیصل یزادانی خان کو چیف (اوپی ایس) ایف بی آراسلام آباد، عبدالرشید شیخ کوکلکٹرماڈل کسٹمز کلکٹریٹ پریونٹیوکراچی، منظورحسین میمن کوکلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز(ایڈجیوڈیکیشنII) کراچی، عامر احمد کو ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیویشن کراچی، ڈاکٹر ذوالفقار احمد ملک کوکلکٹر، ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اپریزمنٹ کراچی، راجا طاہر مجیدکو کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز (اپیل) لاہور، سیدمحمدطارق ھدیٰ کوکلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پیکس کراچی اورعاشرعظیم کو ڈائریکٹر ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔