ویسٹ انڈین کوچ تھرڈ امپائر پر برس پڑے، 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 مئ 2017
اسٹورٹ لا نے نازیبا جملہ بھی کہا جس کا میچ ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کردیا۔   فوٹو: گیٹی

اسٹورٹ لا نے نازیبا جملہ بھی کہا جس کا میچ ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کردیا۔ فوٹو: گیٹی

روسیو:  پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں شین ڈوریچ کے آؤٹ ہونے پر ویسٹ انڈین کوچ اسٹورٹ لا تھرڈ امپائر پر برس پڑے، جس کی وجہ سے انھیں 25 فیصد میچ فیس جرمانے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میں دوسرے سیشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا, جب ڈوریچ کو آؤٹ قراردیا گیا تو اسٹورٹ لا سیدھے تھرڈ امپائر کے روم میں گئے اور وہاں ان کی جانب سے فیلڈ امپائر کے فیصلے کودرست قرار دینے  پر اعتراض کیا، پھر وہاں سے باہر نکلتے ہوئے نازیبا جملہ بھی کہا جس کا میچ ریفری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان پرجرمانہ عائد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔