کشمیر میں جو ہو رہا ہے وہ غلط ہے، سب مل کر حل نکالیں، ہما قریشی

ویب ڈیسک  منگل 16 مئ 2017
عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتے ہیں، کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے، اداکار ثاقب سلیم۔ فوٹو: فائل

عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتے ہیں، کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے، اداکار ثاقب سلیم۔ فوٹو: فائل

ممبئی: مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ ہما قریشی کو اس بات کا افسوس ہے کہ میڈیا اور نیوز چینلز میں کشمیر کی صحیح تصویر پیش نہیں کی جاتی۔

اداکارہ ہماقریشی کہتی ہیں کہ ’کشمیر بہت خوبصورت جگہ ہے، وہاں کے لوگ بھی بہت خوبصورت ہیں۔ کشمیر کے بارے میں نیوز چینل کم بتاتے ہیں۔ ہماقریشی کشمیر کے موجودہ حالات سے ناخوش بھی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’جو بھی ہو رہا ہے وہ غلط ہے اور سب کو مل کر اس کا حل نکالنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ہما قریشی کی والدہ کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ہما قریشی خود دلی میں پلی بڑھی ہیں لیکن وہ اب بھی ہر سال مقبوضہ کشمیر جاتی ہیں۔

دوسری جانب ہما قریشی کے چھوٹے بھائی اداکار ثاقب سلیم کہتے ہیں کہ شام کے 8 بجے ہی کشمیر میں جیسے زندگی رک سی جاتی ہے۔ وہاں کی عوام ہر صبح کرفیو کے ساتھ جاگتے ہیں، مطلب کوئی تو مسئلہ ہے جسے حل کرنا ضروری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔