- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
دنیا کا معمر ترین 101 سالہ اسکائی ڈائیور
لندن: برطانوی فوجی اور 101 سالہ ورڈن ہیز نے 15 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا کر کچھ دیر تک ہوا میں تیرنے کا مظاہرہ کیا اور پھر پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر اُتر آئے جس سے انہوں نے دنیا کے معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ قائم کردیا۔
101 سالہ ورڈن ہیز نے جب برطانیہ میں یہ حیرت انگیز مظاہرہ کیا تو ان کی عمر 101 سال اور 37 دن تھی جس کی تصدیق کرتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ان کا نام درج کرلیا گیا ہے۔
ورڈن ہیز دوسری جنگِ عظیم میں برطانوی فوج کی جانب سے مختلف محاذوں پر لڑچکے ہیں اور اس عمر میں ان کے اسکائی ڈائیو کرنے کا مقصد سابق برطانوی فوجیوں کی تنظیم ’’رائل برٹش لیجن‘‘ کےلیے رقم جمع کرنا تھا۔ ہیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 90 سال کی عمر سے اسکائی ڈائیونگ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی بیوی نے انہیں ایسا کرنے سے باز رکھا لیکن چند سال پہلے بیوی کے اس دنیا سے گزر جانے کے بعد اب انہوں نے اپنی اس خواہش کو آزادی سے عملی جامہ پہنادیا۔
گزشتہ سال انہوں نے اپنی 100 ویں سالگرہ منانے کےلیے اسکائی ڈائیونگ کی تھی لیکن اب کی بار ان کا ارادہ معمر ترین اسکائی ڈائیور کا ریکارڈ توڑنے کا تھا۔
قبل ازیں یہ اعزاز کینیڈا کے آرمنڈ جینڈریو کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اور تب وہ 101 سال اور 3 دن کے تھے۔ ورڈن ہیز نے یہ کام بخوبی انجام دے کر نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ ایسے جوانوں کو بھی شرمندہ کردیا ہے جو مثبت مہم جوئی سے خوفزدہ رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔