- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اپنے مالکان کو کئی سال تک ڈرانے والی پراسرار گڑیا
لیما، پیرو: پیرو کے ایک خاندان کے پاس گزشتہ 7 برس سے ایک گڑیا ہے جو بظاہر بے ضرر لگتی ہے لیکن اسے ’’پیرو کی اینابیل‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس نے 7 برس سے اپنے مالکان کو خوفزدہ کررکھا ہے۔
یوٹیوب پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پیرو کے ہائشی خاندان کو 7 سال قبل ایک بھورے بالوں اور نیلے آنکھوں والی گڑیا ’’سریٹا‘‘ تحفے میں ملی تھی۔ خاتون کو یہ تحفہ ان کی بچی کی سالگرہ پر ملا تھا لیکن چند ہی دنوں میں بعد وہ بچی وفات پاگئی اوراس کے بعد خاتون کے گھر ایک اور فوتگی ہوئی۔
جب گڑیا کے سینے پر لگا ایک بٹن دبایا جائے تو یہ ایک نظم گاتی ہے لیکن کبھی کبھی بغیر بٹن دبائے اس میں سے مبینہ طور پر آوازیں آتی ہیں۔ گڑیا کو ایک جگہ رکھا جائے تو وہ صبح دوسری جگہ ملتی ہے۔ اس گھر میں تین بچے ہیں اور اکثر ان کے بازو اور کمر پر خراشیں ابھر آتی ہیں جس کا الزام وہ اس پراسرار گڑیا پر لگاتے ہیں۔
اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون کا کہنا ہےکہ گھر میں شور سنائی دیتا ہے، کمرے میں کسی کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے اور تاریک کمروں میں سائے گزرتے محسوس ہوتے ہیں، ہر رات ایسا گمان ہوتا ہے کہ کوئی کونے سے کھڑے ہوکر ہمیں دیکھ رہا ہے۔
لیکن خاندان اس گڑیا کو باہر نہیں پھینکنا چاہتا مگر اس معاملے پر بھوت پریت کے ایک ماہر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جس نے بتایا کہ گڑیا سے روحیں وابستہ ہیں۔ اس نے بدروح کا بتایا جو خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ روحانی ماہر آنے کے بعد اس گھر میں خوفناک واقعات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔