چینی ساختہ اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک  منگل 16 مئ 2017
منصوبے میں شامل 27 میں سے دیگر 26 ٹرینیں بھی رواں سال کے اختتام تک  پہنچ جائیں گی۔ فوٹو: فائل

منصوبے میں شامل 27 میں سے دیگر 26 ٹرینیں بھی رواں سال کے اختتام تک پہنچ جائیں گی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: چین میں بننے والی اورنج لائن ٹرین کی پہلی کھیپ لاہور پہنچ گئی جب کہ مزید 26 یونٹ رواں سال کے اختتام پر پاکستان پہنچ جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اورنج لائن منصوبے کے لئے چین میں تیار کردہ پہلی ٹرین لاہور پہنچ گئی اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے رواں سال کے اختتام تک منصوبے میں شامل دیگر 26 ٹرینیں بھی پہنچ جائیں گی۔ اورنج لائن ٹرین کے ڈبوں کی بظاہر شکل و صورت بادشاہی مسجد اور قومی پھول چنبیلی کو سامنے رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے جب کہ اس کی رفتار تقریبا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

چینی کمپنی سی آر آر سی زوزو لوکوموٹیو کارپوریشن اورنج لائن ٹرینیں بنارہی ہے جس کی جانب سے تیار کردہ پہلی ٹرین میں 5 ڈبے اور ایک ایئر کنڈیشنڈ کے نظام سے لیس ڈبہ شامل ہے جو شدید ترین گرم موسم میں بھی ڈبوں کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لاہوراورنج لائن میٹرو پروجیکٹ 27.1 کلومیٹر پر مشتمل ہے جس میں سے 25.4 کلو میٹر فلائی اوورز پر جب کہ 1.72 کلومیٹر سفر زیرزمین ہوگا۔ میٹرو ٹرین کے 24 اسٹیشن فلائی اوور پر اور 2 اسٹیشنز زیرزمین ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔