پاکستان میں اوپو سیلفی ایکسپرٹ F3 کی فروخت کا باقاعدہ آغاز

 جمعرات 18 مئ 2017
OPPO
Press Release
ایف 3 پاکستان بھر میں اوپو کے تمام مستند اسٹورز پر 34 ہزار 899 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایف 3 پاکستان بھر میں اوپو کے تمام مستند اسٹورز پر 34 ہزار 899 روپے میں دستیاب ہوگا۔

دنیا میں اسمارٹ فون کی جدت پر کام کرنے والے صف اول کے ٹیکنالوجی ادارے اوپو (OPPO) نے پاکستان بھر میں اپنے F3 اسمارٹ فون کی پہلی بار فروخت کا آغاز کردیا ہے۔

اوپو کے حال ہی میں ایف تھری پلس (F3 Plus) اسمارٹ فون کے متعارف ہونے کے بعد یہ نیا اسمارٹ فون بھی ڈوئل فرنٹ کیمرا سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون ہے جس میں سیلفی جنریشن کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ F3 اسمارٹ فون آج سے پاکستان بھر کے 13 شہروں میں دستیاب ہوگیا ہے۔ یہ پاکستان بھر میں اوپو کے تمام مستند اسٹورز پر 34 ہزار 899 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس سلسلے میں لاہور میں اسے پہلی بار فروخت کے لئے حفیظ سینٹر میں سرگرمی منعقد کی گئی، اسی طرح کراچی میں پہلی بار فروخت کے لئے اسٹار سٹی مال اور سرینا موبائل مارکیٹ جب کہ اسلام آباد کے سین ٹاؤرس میں سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

بہترین سیلفی لینے کے میدان میں پیش قدمی کرتے ہوئے حال ہی میں پاکستانی مارکیٹ میں اپ گریڈ شدہ گروپ سیلفی ایکسپرٹ اوپو F3 اسمارٹ فون متعارف کرایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان بھر میں 4 مئی سے 12 مئی تک اسکے پری آرڈرز لئے گئے۔ اوپو کی جانب سے پری آرڈر انٹریز کے ساتھ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کی بھی سہولت رکھی گئی تھی۔

اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونج نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، “ہم نے آج سے F3اسمارٹ فون کی فرسٹ سیل شروع کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ملک بھر کے صارفین تک اسکی رسائی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نیا سیلفی ایکسپرٹ اسمارٹ فون صارفین کے لئے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ زیادہ وقت گزارنے اور گروپ سیلفی لینے کا ایک اور سبب بن جائے گا۔”

پاکستان میں فرسٹ سیل کا افتتاح معروف شخصیت نور بخاری نے لاہور کے حفیظ سینٹر میں کیا جب کہ سینٹورس اسلام آباد میں مقبول ماڈل سارا اسیس نے کیا ۔ انہوں نے اپنے سیلفی لینے کے تجربات سے آگاہ کیا اور تقریب کے دوران اولین اسمارٹ فون خریدنے والوں میں تحائف تقسیم کئے۔

بہترین سیلفی ایکسپرٹ متعین ہونے کے ساتھ F3اسمارٹ فون ڈوئل سیلفی کیمرا ہے جس میں 16 میگا پکسل کا ایک سیلفی کیمرا اپنی انفرادی سیلفیز لینے کے لئے ہے جبکہ دوسرا وائیڈ اینگل لینس گروپ سیلفی لینے کے لئے ہے۔

دو گنا منظر کشی کرنے والے گروپ سیلفی کیمرے میں ایک کیمرا اپنی سیلفی کے لئے ہے، دوسرا گروپ سیلفی کے لئے ہے۔ اس کی بدولت وسیع منظر کشی ہوتی ہے اور عام سیلفی کیمرے کے مقابلے میں دو گنا بڑا منظر پیش کرتا ہے۔

اس میں P6 لینس اعلیٰ معیار کا پیشہ ورانہ امیج کوالٹی برقرار رکھتا ہے اور بہترین گروپ سیلفیز کھینچنے کو یقینی بناتا ہے۔

اوپوF3 اسمارٹ فون 13 میگا پکسل کے بیک کیمرے سے لیس ہے جس میں 1/3 انچ کا سینسر ہے۔ یہ روشنی کی حساسیت کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے جس کی بدولت رات کے اوقات میں اس کی حیران کارکردگی دیکھنے کو ملتی ہے۔

F3 اسمارٹ فون میں 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو زیادہ دیر تک کارآمد رہتی ہے۔ آزمائش کے دوران تقریبا 15 گھنٹے اسکی بیٹری کارآمد رہی۔ اس کا مطلب ہے کہ اب آپ کو اپنا بھاری پاور بینک رکھنے یا دوران سفر چارجر ڈھونڈھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

F3 اسمارٹ فون میں آکٹا کور پروسیسر ہے جس میں 4 جی بی ریم اور 64 جی روم ہے اور یہ کلر او ایس 3.0 سے چلتا ہے۔ جو روانی کے ساتھ بہترین کارکردگی یقینی بناتا ہے۔ اس کی تین سلاٹ کارڈ کی ٹرے میں دو نینو سم کارڈز اور ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ بیک وقت استعمال کئے جاسکتے ہیں۔

اپنے ہلکے وزن ، پتلی باڈی اور 5.5 انچ کے ساتھ F3اسمارٹ فون پکڑنے والے کے لئے گرفت بہترین ہے۔ اس کا چمکدار دھاتی بیک پینل ہموار ٹیکسچر دھول کو روکتا ہے اور جب اسے ہاتھ میں لیں تو الگ ہی مزہ آتا ہے۔ F3 اسمارٹ فون دیکھنے میں خوبصورت اور باوقار نظر آتا ہے۔ ان سیل ٹیکنالوجی کے ساتھ F3 کا ایف ایچ ڈی کا ان سیل ڈسپلے عام اسکرین کی موٹائی کے مقابلے میں ¼ کم ہوتا ہے جس کی بدولت مجموعی تصویر میں روشنی اور رنگوں کی بلند شرح ہوتی ہے اور یوں قابل ذکر طور پر سورج کی روشنی میں بھی تصویر زیادہ روشن اور واضح ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔