ماں کا کردار امر کردینے والی بالی ووڈ اداکارہ ریما لاگو چل بسیں

ویب ڈیسک  جمعرات 18 مئ 2017
 اداکارہ ریما لاگو نے اپنی فنی کرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا : فوٹو: فائل

اداکارہ ریما لاگو نے اپنی فنی کرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا : فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریما لاگو 59 عمر میں دل کے دورے کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں سب سے زیادہ درد مند ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ ریما لاگو کو گزشتہ رات سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ریما لاگو نے اپنی فنی کرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تاہم بہترین اداکاری کے باعث پہلی بار انہوں نے بالی ووڈ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ میں اداکاری کی جو بے حد پسند کی گئی جب کہ اداکارہ کا بھارتی ڈرامہ ’تو تو میں میں‘ بھی بہت پسند کیا گیا۔

اداکارہ نے بالی ووڈ کی بلاک بسٹرفلموں میں بھی اداکاری کی ، ان کی یادگار فلموں میں عاشقی، میں نے پیار کیا، ساجن، ہم آپ کے ہیں کون، واستو، کچھ کچھ ہوتا ہے اور ہم ساتھ ساتھ ہیں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔