کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کا تعلق فرانس سے ہے

آن لائن  جمعـء 19 مئ 2017
صومالیہ کے عبدالقوی یوسف عالمی عدالت انصاف کے نائب صدر ہیں۔ فوٹو؛ نیٹ

صومالیہ کے عبدالقوی یوسف عالمی عدالت انصاف کے نائب صدر ہیں۔ فوٹو؛ نیٹ

 اسلام آباد:  بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنانے والے عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہام کا تعلق فرانس سے ہے۔

کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ سنانے والے عالمی عدالت انصاف کے جج رونی ابراہام 2015 میں عالمی عدالت انصاف کے صدر بنائے گئے۔ صومالیہ کے عبدالقوی یوسف عالمی عدالت انصاف کے نائب صدر ہیں جبکہ دیگر ارکان کا تعلق جاپان، سلوواکیا، مراکش، برازیل، چین، امریکا، اٹلی، یوگنڈا، بھارت، جمیکا، آسٹریلیا اور روس سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔