چکن پاکس کی وبا پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ویب ڈیسک  جمعـء 19 مئ 2017
صوبے میں چکن پاکس کی وبا نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے، تحریک التوا کا متن فوٹو: فائل

صوبے میں چکن پاکس کی وبا نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے، تحریک التوا کا متن فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے صوبے میں چکن پاکس کے مریضوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرائی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان کی جانب سے تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں چکن پاکس کی وبا نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے، صرف فیصل آباد میں رواں سال لاکڑا کاکڑا (چکن پاکس) سے اب تک ایک ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

تحریک التوا میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز چکن پاکس بیماری کا علاج کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور مریضوں کو نجی اسپتال بھجوایا جارہا ہے، اس تمام صورت حال میں صوبہ بھر کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔