’مہر النساء وی لب یو‘ کا ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  جمعـء 19 مئ 2017
مہرالنساء وی لب یو‘ کی ریلیز رواں سال عید الفطر پر متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

مہرالنساء وی لب یو‘ کی ریلیز رواں سال عید الفطر پر متوقع ہے۔ فوٹو : فائل

اداکار اور فلمساز یاسر نواز بلوچ کی ہدایات میں بننے والی فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ 

یاسر نواز کی ہدایات میں بننے والی فلم ’مہر النساءوی لب یو‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جسے دیکھ کر اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

جاری کئے گئے ٹریلر سے لگتا ہے کہ فلم روایتی خاندانی جھگڑے، رومانویت اور مار دھاڑ سے بھرپور ہے، یا یوں کہا جاسکتا ہے کہ ” مہرالنساء وی لب یو” میں زندگی کے کئی رنگ شامل ہیں۔ فلم میں اداکارہ ثنا جاوید انتہائی خوبصورت انداز میں نظر آئی ہیں جب کہ انہوں نے اداکاری کے بھی زبردست جوہر دکھائے ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد کہا جاسکتا ہے کہ ناظرین اسے ضرور پسند کریں گے تاہم شائقین کتنا پسند کریں گے یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستانی فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ کا پہلا ٹیزر ریلیز

رومانویت، ڈرامہ اور ایکشن پر مبنی اس فلم کی کاسٹ میں دانش تیمور، ثناءجاوید، جاوید شیخ ، نیئر اعجاز اور قوی خان شامل ہیں۔ ثنا جاوید کی یہ پہلی فلم ہے، یہ فلم یاسر نواز، ندا یاسر اور حسن ضیاء کی مشترکہ پیش کش ہے جبکہ اس کی کہانی یاسر نواز نے لکھی ہے جنہوں نے فلم کی ہدایت کاری بھی کی ہے،’مہرالنساء وی لب یو‘ کی ریلیز رواں سال عید الفطر پر متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔