چیمپئنز ٹرافی؛ فاسٹ بولر محمد عباس بھی کیمپ میں طلب

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 19 مئ 2017
 قومی اسکواڈ برمنگھم میں موجود ہے اور کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے تربیت میں مصروف ہے ۔ فوٹو: فائل

قومی اسکواڈ برمنگھم میں موجود ہے اور کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے تربیت میں مصروف ہے ۔ فوٹو: فائل

برمنگھم: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پیس بیٹری مضبوط کرنے کیلئے محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پیس بیٹری مضبوط کرنے کیلئے محمد عباس کو کیمپ میں طلب کرلیا ہے۔ پیسرانگلینڈ میں ہی موجود ہیں اور کل سے کیمپ جوائن کر لیں گے، محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اب ان کو انگلش کنڈیشنز کیلئے موزوں سمجھتے ہوئے کیمپ میں طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد عباس وسیم اکرم سے آگے نکل گئے

واضح رہے کہ قومی اسکواڈ برمنگھم میں موجود ہے اور کنڈیشنز سے آگاہی کیلئے تربیت میں مصروف ہے۔ میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا پہلا ٹاکرا 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے برمنگھم میں ہی شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔