لاہور میں مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 مئ 2017
مکان کی چھت پر 6 مزدور سو رہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی کی وجہ سے دیوار ان پر آگری، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

مکان کی چھت پر 6 مزدور سو رہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی کی وجہ سے دیوار ان پر آگری، اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

 لاہور: مصری شاہ کے علاقے میں تیز آندھی کی وجہ سے مکان کی دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ مارکیٹ میں قائم فلیٹ کی چھت پر 6 مزدور سو رہے تھے کہ اس دوران تیز آندھی کی وجہ سے مکان کی دیوار گرگئی جس سے وہ ملبے تلے دب گئے، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی جو موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 6 مزدوروں کونکال کراسپتال منتقل کیا تاہم دوران علاج 3 مزدور دم توڑ گئے جن کی شناخت عرفان، یاسین اور بشیرکے نام سے ہوئی ہے جب کہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔