ڈرامہ ’’اسپائی گیمز‘‘ کی جاندار کہانی، بھرپور پذیرائی ملی

شوبز رپورٹر  ہفتہ 20 مئ 2017
جاسوسی اور پراسرار کھیل نہ ہونے کے برابر ہیں، شرکاء۔ فوٹو : ایکسپریس

جاسوسی اور پراسرار کھیل نہ ہونے کے برابر ہیں، شرکاء۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) ریپرٹری تھیٹر میں رواں ماہ پیش ہونے والے ڈرامہ’’اسپائی گیمز‘‘ کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

اس کھیل کی کہانی ایک فارم ہاس کے لؤنج سے جنم لیتی ہے، جہاں ٹی وی کے ایک رئیلٹی شو جیسے کے بگ باس کے لیے انعام کے لالچ میں جمع ہونے والے مختلف طبقہ ہائے فکر کے لوگ کس طرح خود ہی اپنے دام میں پھنس جاتے ہیں، اس جاسوسی کھیل کی خاصیت ہے کہ دیکھنے والا خود بھی اس کھیل کاحصہ بن جاتاہے۔

عبید اقبال کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کے فنکاروں میں کاشف حسین ، سمن خان، نذرالحسن، سیدہ ماہا علی ، سحرش قدیر، عائشہ اقبال ، زین نذر شامل ہیں۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ جاسوسی اور پراسرار کھیل نہ ہونے کے برابر ہیں، یہ کھیل دیکھ کر کافی مزا آیا کیونکہ اس طرح کے کھیل دیکھنے والوں کو ڈرامہ میں ہر لمحہ جوڑے رکھتے ہیں کہ کہیں اب جانے کیا ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔