اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل لندن میں ایوارڈ سے نوازا جائیگا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 20 مئ 2017
مداح مجھے سلور اسکرین پر نامور ستاروں کیساتھ دیکھیں گے، ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

مداح مجھے سلور اسکرین پر نامور ستاروں کیساتھ دیکھیں گے، ایکسپریس سے گفتگو. فوٹو: فائل

 کراچی:  پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینا رانا خان کو کل سینٹرل لندن میں منعقدہ ایسٹرن آئی آرٹس کلچرل اینڈ تھیٹر ایوارڈ (ACTA) سے نوازا جائے گا۔

ٹی وی ڈراموں اورفلموں کی معروف اداکارہ ارمینا خان کو کل سینٹرل لندن میں منعقد کی جانے والی ایوارڈز تقریب میں بہترین فلم کی اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائیگا۔

ارمینا رانا خان نے لندن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے پاکستانی فلموں میں کام کیا مجھے فلم ’’بن روئے‘‘اور ’’جانان‘‘میں بے حد پسند کیا گیا۔ فلم میں کام کرنا میرا جنون ہے۔ فلم کے ساتھ پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دِکھاچکی ہوں۔ میرے مقبول ٹی وی ڈراموں میں شب آرزو، محبت اب نہیں ہوگی، عشق پرست اور رسمِ دنیا شامل ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ رواں برس میری نئی فلم، یلغار بھی ریلیز ہونے والی ہے۔ میرے مداح مجھے سلور اسکرین پر پاکستان کے نامور ستاروں کے ساتھ دیکھیں گے۔ مجھے پاکستان سے سچی محبت ہے، اسی وجہ سے میں نے آئی ایس پی آر کی فلم ’’یلغار‘‘ میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔