فور جی اسپیکٹرم کیلیے جاز کی واحد پیشکش منظور

بزنس رپورٹر  ہفتہ 20 مئ 2017
جاز4 سے 5 ماہ میں خصوصی ڈیٹا سروسز متعارف کرائے گا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن انجم رحمن۔ فوٹو : فائل

جاز4 سے 5 ماہ میں خصوصی ڈیٹا سروسز متعارف کرائے گا، ڈائریکٹر کمیونیکیشن انجم رحمن۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹٰی اے) نے فورجی اسپیکٹرم کیلیے جاز کی جانب سے دی جانیوالی واحد پیشکش منظور کرلی ہے۔

جاز کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن انجم رحمٰن نے ایکسپریس کو بتایا کہ پی ٹی اے کی جانب سے جاز کی جانب سے دی گئی 295 ملین ڈالر کی پیشکش کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وارد سے ادغام کے بعد جاز نے اپنے صارفین کو جدید ترین کمیونی کیشن سروسز کیلیے انفرااسٹرکچر کی انٹیگریشن کا عمل مکمل کرلیا تھا اور جاز کا نیٹ ورک فورجی خدمات کی فراہمی کیلیے پہلے سے تیار ہے۔ لائسنس ملنے کے 6ماہ کے اندر پاکستان میں جہاں تک ممکن ہوگا فورجی کی سہولت فراہم کردی جائیگی۔

انجم رحمٰن نے بتایا کہ جازآئندہ 4 سے 5 ماہ میں صارف مرکوز حکمت عملی کے تحت خصوصی ڈیٹا سروسز متعارف کرائے گا۔ فورجی اسپیکٹرم حاصل کرنے کے بعد جاز اپنے صارفین کو مکمل کمیونی کیشن سروسز فراہم کریگا اور صارفین ٹوجی، تھری جی کے ساتھ فورجی خدمات سے بھی استفادہ کرسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔