- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
ٹرائنگولر سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے آئرلینڈ پر ہاتھ صاف کرلیا
ڈبلن: ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں بنگال ٹائیگرز نے میزبان آئرلینڈ پر ہاتھ صاف کرلیا۔
گزشتہ روز بنگلہ دیش نے 182 کا آسان ہدف 27.1 اوورز میں2 وکٹ پر حاصل کرلیا، سومیہ سرکار نے 68 گیندوں پر87 کی ناقابل شکست اننگزکھیلی، جس میں 11چوکے اور2 چھکے شامل رہے، انھوں نے تمیم اقبال (47)کے ہمراہ ٹیم کو 95 رنزکا آغاز فراہم کیا، صابررحمان (35) نے سومیہ کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 76رنز جوڑے، مشفیق الرحیم 3 پر ناٹ آؤٹ رہے،کیون اوبرائن اور میک کارتھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں بنگال ٹائیگرز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے آئرلینڈکو 46.3 اوورز میں 181 رنز تک محدود کردیا، آغاز پُراعتماد نہیں رہا ، ابتدائی 15 اوورز میں ایڈ جوائس کے 3 پارٹنر ساتھ چھوڑگئے۔ پال اسٹرلنگ (0) سلپ میں مستفیض کی گیند پرصابر رحمان کا کیچ بنے، ولیم پورٹر فیلڈ (22) نے مصدق حسین کو ریٹرن کیچ تھمایا، چوتھے نمبر پر آنے والے اینڈریو بلبیرین 12 رنز بنانے کے بعد شکیب کی جادوگری کا نشانہ بنے، جوائس نے 46 رنز بناکر ہمت دکھائی، وہ کمر کی انجری کی وجہ سے سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں شریک نہیں ہوپائے تھے۔ نیل اوبرائن (30) مستفیض کوچھکا جڑنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے، تمیم اقبال نے تھرڈ مین پر سرسے اونچا کیچ عمدگی سے تھاما، مستفیض نے ہی کیون اوبرائن (10) اورگیری ولسن (6) کو بھی قابو کیا، جورج ڈوکریل 50 بالز پر 25رنز بناکر کچھ مزاحمت کرپائے، پیٹر چیس بغیر کوئی رن بنائے مشرفی کی گیند پر مشفیق کا میچ میں تیسرا کیچ بنے، مستفیض الرحمان نے 23رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، کپتان مشرفی مرتضیٰ نے 18رنز دے کر2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ ڈیبیو بولر سنزمل الاسلام نے بھی 2پلیئرز کو پویلین بھیجا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔