فرانس نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلیے پاکستان کا حامی

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 20 مئ 2017
پاکستان کی ایڈیشنل سیکریٹری تسنیم اسلم نے جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک ماحول سے متعلق پاکستانی جائزہ کے حوالے سے بریفنگ دی، دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کی ایڈیشنل سیکریٹری تسنیم اسلم نے جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک ماحول سے متعلق پاکستانی جائزہ کے حوالے سے بریفنگ دی، دفترخارجہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  فرانس نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون کے ممکنات میں دلچسپی اور نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں رکنیت کیلیے پاکستان کی حمایت کا عندیہ دیدیا۔

تخفیف اسلحہ اورجوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاملات سے متعلق پاکستان اورفرانس کا دوطرفہ اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں وزارت خارجہ امور میں اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے اسٹرٹیجک امور، سیکیورٹی وتخفیف اسلحہ نکولس روشی نے فرانسیسی وفد جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری برائے اقوام متحدہ و یورپی کمیشن تسنیم اسلم نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اجلاس میں فریقین نے کثیرالجہتی تخفیف اسلحہ مشینری، عالمی تخفیف اسلحہ مذاکرات میں حالیہ رجحانات اور عالمی سطح پراسٹرٹیجک استحکام کوبڑھتے ہوئے خطرات سے متعلق کئی امور پر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیاگیا۔

علاوہ ازیں تسنیم اسلم نے فرانسیسی وفد کو جنوبی ایشیا میں اسٹرٹیجک ماحول پر پاکستانی جائزہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستانی وفد نے ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں تعاون کے ممکنات میں دلچسپی اور نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے لیے فرانس سے حمایت کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔