کلبھوشن کیس میں تیاری کے ساتھ نہیں گئے تھے، سرتاج عزیز کا اعتراف

آن لائن  ہفتہ 20 مئ 2017
تین چارروزمیں کچھ نہیں کرسکتے تھے،اگلے راؤنڈکیلیے وکلاکی بڑی ٹیم بنارہے ہیں، مشیر خارجہ۔
 فوٹو: فائل

تین چارروزمیں کچھ نہیں کرسکتے تھے،اگلے راؤنڈکیلیے وکلاکی بڑی ٹیم بنارہے ہیں، مشیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس میں تیاری کیساتھ نہیں گئے تھے تاہم اگلے مرحلے کیلیے کیس بڑا مضبوط ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کلبھوشن یادیو کیس میں تیاری کیلیے وقت نہیں تھا، 3 سے 4 دن ملے جس میں ہم کچھ نہیں کر سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ پہلے سے متوقع تھا، اگلے مرحلے کیلیے ہم وکلا کی بڑی ٹیم بنا رہے ہیں جبکہ ایڈ ہاک جج کا تقرر بھی کیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔