کوہاٹ میں پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 20 مئ 2017
 پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا - فوٹو: فائل

پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا - فوٹو: فائل

کوہاٹ میں دہشت گردوں کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ میں پولیس کمال خیل میں کارروائی کے بعد واپس لوٹ رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم دہشت گردوں  نے پولیس وین پر فائرنگ شروع کردی جب کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ بھی کی گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او لاچی خان اللہ، ایڈیشنل ایس ایچ او طاہر خان، عابد اور تنویر علی شامل ہیں،  پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔