ڈونلڈ ٹرمپ کے شاہ سلمان کے سامنے جھکنے پر امریکی آگ بگولہ

آئی این پی  پير 22 مئ 2017
گلے میں میڈل پہننے کیلیے امریکی صدر کو قدرے جھکنا پڑا جس پر امریکی غصے سے آگ بگولہ ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

گلے میں میڈل پہننے کیلیے امریکی صدر کو قدرے جھکنا پڑا جس پر امریکی غصے سے آگ بگولہ ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ریاض: سابق صدر اوباما پر تنقید کرنیوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود لوگوں کی تنقید کی زد میں آگئے.

دورہ سعودی عرب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ایسی تصویر سامنے آ گئی جس نے پورے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا اور ہر کوئی ٹرمپ کا مذاق اڑانے میں مصروف ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دورہ سعودیہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کا سب سے بڑاسول اعزاز بھی پیش کیا جس کو گلے میں میڈل پہننے کیلیے امریکی صدر کو قدرے جھکنا پڑا جس پر امریکی غصے سے آگ بگولہ ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔