کیا آپ ان تصویروں میں چھپے جانوروں کو پہچان سکتے ہیں؟

ویب ڈیسک  پير 22 مئ 2017
شکاریوں اور حملہ آوروں کی نظر سے بچنے کےلیے جانور کیموفلاج نامی قدرتی تدبیر اختیار کرتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

شکاریوں اور حملہ آوروں کی نظر سے بچنے کےلیے جانور کیموفلاج نامی قدرتی تدبیر اختیار کرتے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

شکاریوں اور حملہ آوروں کی نظروں سے بچنے کےلیے مختلف جانور خود کو اس انداز سے منظر کا حصہ بنا لیتے ہیں کہ بڑی مشکل سے شناخت کیے جاسکتے ہیں۔

یہ قدرتی حفاظتی تدبیر ’’کیموفلاج‘‘ کہلاتی ہے جس کی نقل کرنا انسان نے حال ہی میں سیکھا ہے لیکن اس صلاحیت میں جانور ہم انسانوں سے کہیں آگے ہیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو ذیل میں دی گئی دس تصویروں میں سے ہر ایک کو غور سے دیکھیے اور یہ جاننے کی کوشش کیجئے کہ اس میں کونسا جانور پوشیدہ ہے۔ تصویروں میں پوشیدہ جانوروں کے نام تحریر کے اختتام پر ترتیب وار دے دیئے گئے ہیں۔

10۔

اب ان تصویروں میں موجود جانوروں کے نام دیکھ کر خود بتائیے کہ آپ کا اندازہ صحیح تھا یا غلط:

  1. سمندری گھوڑا
  2. بڑا مینڈک (ٹوڈ)
  3. اُلّو
  4. جنگلی چھپکلی
  5. کیٹرپلر (سبز رنگ کا کیڑا)
  6. مکڑی
  7. ٹڈا نما کیڑا
  8. زہریلی پتھر مچھلی (اسٹون فش)
  9. سوکھے پتے جیسا جنگلی ٹڈا
  10. بڑی جسامت والا ایک اور مینڈک (ٹوڈ)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔