چین میں بچے نے 75 لاکھ روپے کے نوٹ پھاڑکرڈھیرلگادیا

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2017
چینی شہر قنگداؤ میں ایک شرارتی بچے نے گھر پر رکھی خطیر رقم کے نوٹوں کو پھاڑ کر ردی میں تبدیل کردیا۔ فوٹو: بشکریہ چائنا ڈیلی

چینی شہر قنگداؤ میں ایک شرارتی بچے نے گھر پر رکھی خطیر رقم کے نوٹوں کو پھاڑ کر ردی میں تبدیل کردیا۔ فوٹو: بشکریہ چائنا ڈیلی

بیجنگ: چین کے شہر قنگداؤ میں 5 سالہ بچے نے گھرپرموجود رقم کے نوٹ پھاڑ پھاڑ کر لگ بھگ 75 لاکھ پاکستانی روپے کا نقصان کردیا ہے۔

5 سالہ بچے کووالدین کچھ دیرکے لیے تنہا چھوڑکرباہرگئے تھے کہ کسی طرح اس کے ہاتھ وہ خطیررقم لگ گئی جو بینک سے قرض لی گئی تھی۔ 20 مئی کو اس بچے نے گھرمیں موجود 50,000 یوآن کی رقم کو ٹھکانے لگانا شروع کردیا اوراس نے تمام کرنسی نوٹ کو ٹکڑوں میں تبدیل کردیا۔

اس کے بعد پشیمان اور پریشان والد نے سارے نوٹ بینک کو دکھائے تو جواب ملا کے جوڑنے کےبعد ہی اس رقم کے بدلے دوسرے نوٹ مل سکیں گے لیکن بعض نوٹ کے تین اور بعض کے 15 ٹکڑے بھی کئے جاچکے تھے اور اس بنا پر بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔