دُلہا کی جانب سے آرکیسٹرا کا بندوبست نہ کرنے پر لڑکی والوں کا شادی سے انکار

ویب ڈیسک  بدھ 24 مئ 2017
لڑکی کے  والدنے آرکیسٹرا کا بندوبست نہ ہونے پرلڑکے والوں پر چڑھائی کردی۔ فوٹو؛ فائل

لڑکی کے  والدنے آرکیسٹرا کا بندوبست نہ ہونے پرلڑکے والوں پر چڑھائی کردی۔ فوٹو؛ فائل

بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادیاں ٹوٹنا روزانہ کا معمول بن گیا ہے لیکن اس بار آرکیسٹرا کا بندوبست نہ ہونے پر شادی کے ٹوٹ جانے کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع واراناسی کے چولا پور گاؤں میں شادی کی تقریب کے لیے دُلہا اور دُلہن والوں کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت تقریب کے لیے دُلہا والوں کی جانب سے ڈی جے کا بندوبست کیا جانا تھا لیکن دُلہن کے والد ڈی جے پرفارمنس کا مطلب آرکیسٹرا سمجھ بیٹھے۔

لڑکی والے جب تقریب میں پہنچے تو لڑکے والوں نے  ان کا بھرپور استقبال کیا گیا اور ساتھ آئے لوگوں نے دیگر مہمانوں کے ساتھ ملکر ڈی جے کے گانوں پر خوب رقص کیا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد دُلہن کے والد نے آرکیسٹرا کا بندوبست نہ ہونے پر شور مچانا شروع کردیا اور شادی ختم کرنے کی دھمکی بھی دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ دُلہا والے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر مہمانوں نے مداخلت کی اور دونوں کو معاملہ سلجھانے کی ہدایت کی تاہم دُلہن کا والد اپنی ضد پر اڑا رہا اور شدید ضد بحث کے بعد شادی ہی ختم کرڈالی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔