- پاکستان کے 75ویں جشن آزادی کا آغاز، سبز ہلالی پرچموں کی بہار
- جشن آزادی کے موقع پر گوگل نے پاکستانی پرچم کے رنگ سجالیے
- وادی سوات میں کالعدم ٹی ٹی پی کے مسلح افراد کی موجودگی مبالغہ آرائی ہے، آئی ایس پی آر
- فوج کے کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، وزیر دفاع
- عالمی جونیئراسکواش چیمپئن شپ؛ پاکستان کے حمزہ خان کی کوارٹرفائنل میں رسائی
- روس ٹیلر کا آئی پی ایل کے حوالے سے اہم انکشاف
- ایشین مینز والی بال کپ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح
- امریکا سے دوستی جاہتا ہوں لیکن غلامی ہرگز نہیں، عمران خان
- پاکستانی پیراک نے فری اسٹائل ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
- سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور
- عمران خان اور پاک فوج کے تعلقات بہتر ہوگئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب
- سعودی قیادت کی پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر مبارک باد
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھرمیثاق معیشت کی پیشکش کردی
- سندھ کے 9اضلاع آفت زدہ قرار
- کراچی: 15اگست تک گرج کے ساتھ بارش کا امکان، 16سے نیا سلسلہ شروع ہوگا
- تقسیم برصغیر دیکھنے والے بزرگ آبیتی بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
- پاکستانی ایتھلیٹ شجر عباس دو نئے ریکارڈز سے محروم
- کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ تیز
- ملک دشمن عناصر یوم آزادی پر دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
- کراچی:2022کی سب سے بڑی چوری میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
سیف کا امرتا کو چھوڑتے وقت دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پروائرل

امرتا مجھے، والدہ شرمیلا ٹیگور، بہن سوہا اور بیٹی سارہ کوغلیظ گالیاں دیتی تھی، سیف علی خان، فوٹو:فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کو چھوڑتے وقت دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سیف علی خان نے فلمی کیرئیر شروع ہونے سے قبل ہی 1991 میں خود سے 12 سال بڑی اداکارہ امرتا سنگھ سے شادی کرلی تھی جس کے بعد اداکارہ نے فلمی دنیا کو بھی خیرباد کہہ دیا تھا جب کہ دونوں اسٹارز کی جوڑی میں 13 سال بعد 2004 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کی وجوہات سے طویل عرصے بعد سیف علی خان نے پردہ کشائی کی ہے۔
سیف علی کا اداکارہ امریتا سنگھ سے علیحدگی کے بعد 2005 میں بھارتی اخبار ٹیلی گراف کولکتہ کو دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابقہ اہلیہ سے طلاق کی وجوہات سے پردہ اٹھاتے ہوئے حیران کن انکشافات کیے ۔
اپنے انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ امرتا مجھے نکما کہتی تھی اور بار بار مجھے میری اوقات یاد دلائی جاتی تھی بلکہ طعنے ، منفی رویے کے ساتھ ساتھ مجھے ،میری والدہ، بہن اور بیٹی کو غلیظ گالیاں تک دیتی تھی اور یہ سب میں نے 10 سال تک برداشت کیا۔
انٹرویو میں چھوٹے نواب کا کہنا تھا کہ مجھے سارہ اور ابراہیم سے بھی ملنے کی اجازت نہیں تھی اور میرے پرس میں اپنے بچوں کی تصاویر موجود ہیں جنہیں دیکھ کر آبدیدہ ہوجا تا ہوں جب کہ طلاق کے عوض امریتا کو مجھے 5 کروڑ دینے ہیں جس میں سے اب تک ڈھائی کروڑ ادا کرچکا ہوں اور بیٹے ابراہیم کی عمر 18 سال ہونے تک ماہانہ ایک لاکھ ادائیگی کروں گا۔
واضح رہے کہ سیف علی خان کا امرتا سنگھ سے علیحدگی کے بعدسوئس ماڈل گرل روسا سے 3 سال تک قریبی تعلقات رہے لیکن 2012 میں انہوں نے کرینہ کپور سے دوسری شادی کرلی جس سے ان کا بیٹا تیمور علی خان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔