مانچسٹر دھماکہ ؛ چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

اسپورٹس ڈیسک  منگل 23 مئ 2017
خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے، آئی سی سی - فوٹو: فائل

خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے، آئی سی سی - فوٹو: فائل

لندن: آئی سی سی نے مانچسٹر بم دھماکے کے بعد چیمپئنز ٹرافی کیلیے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی اور ویمنز ورلڈ کپ کےلیے شرکا کی سکیورٹی ہمیشہ سے ہماری پہلی ترجیح رہی ہے اس لیے ایونٹ کیلیے سخت سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جب کہ متعلقہ اتھارٹیز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں مانسچٹر بم دھماکے میں متاثر ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا کیا۔

واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز یکم جون سے انگلینڈ میں ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستان سمیت 8 ٹیمیں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔