مانچسٹر واقعے کے بعد شرپسندوں کی مسجد نذرِ آتش کرنے کی کوشش

ویب ڈیسک  بدھ 24 مئ 2017
مانچسٹر میں دہشتگردی کے بعد جامعہ قاسمیہ زاہدیا اسلامی مرکز کے دروازے پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا۔ ۔ فوٹو:  ڈیلی مرر

مانچسٹر میں دہشتگردی کے بعد جامعہ قاسمیہ زاہدیا اسلامی مرکز کے دروازے پر آتش گیر مادہ پھینکا گیا۔ ۔ فوٹو: ڈیلی مرر

مانچسٹر: شرپسندوں نے مانچسٹر کی ایک اہم مسجد کو نذرِآتش کرنے کی کوشش کی اوراس دوران  مسجد کےدروازے پر آتش گیر مادہ پھیکنا گیا۔

پولیس کےمطابق یہ کارروائی گزشتہ روز مانچسٹر ارینا میں ہونے والے خود کش حملے کا ردِ عمل ہوسکتی ہے، پولیس نے اس نفرت آمیز واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے،گریٹر مانچسٹر کے علاقے اولڈہم میں واقع جامعہ قاسمیہ زاہدیا اسلامی مرکز اور مسجد پر جب حملہ کیا گیا تو اس وقت مسجد کے اندر کوئی موجود نہ تھا۔

واقعے کے بعد تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد کے لکڑی کے دروازے کوآگ لگانے کی کوشش کی گئی جس سے دروازہ بری طرح متاثر ہوا اس کے علاوہ دروازے کے قریب فرش پر بھی آگ لگنے کے نشانات واضح ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔