خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، علما

طفیل احمد  جمعرات 25 مئ 2017
روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن روزے دار کو وضو دوبارہ کرنا ہوگا، مولانا اسعد تھانوی۔ فوٹو؛ فائل

روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن روزے دار کو وضو دوبارہ کرنا ہوگا، مولانا اسعد تھانوی۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: مختلف علما کا کہنا ہے کہ روزے میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

دارالعلوم نعیمیہ فیڈرل بی ایریا کے نائب مفتی عبدالرزاق نقشبندی نے کہا ہے کہ روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے۔ جسم سے کسی اخراج کی صورت میں روزہ نہیں ٹوٹتا ہے لیکن جسم میں کسی چیز کے داخل ہونے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔

پروفیسرحافظ محمد سلفی نے کہا کہ اگر روزے دارکوکمزوری کا احساس نہ ہو اوراسے کوئی پریشانی نہ ہو تو روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے جبکہ مولانا اسعد تھانوی نے کہا کہ روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دیا جاسکتا ہے، روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن روزے دار کو وضو دوبارہ کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔