کوہاٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دہشتگرد ہلاک، ایس ایچ او زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2017

دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس: فوٹو: فائل

کوہاٹ: سماری میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جب کہ ایس ایچ او زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سماری میں پولیس نے خفیہ اطلاع پردہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پرکارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پردستی بم سے حملہ کردیا جس سے ایس ایچ او افضل خان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں مطلوب دہشت گرد انعام اللہ مارا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دہشت گرد انعام اللہ لاچی میں 2 روز قبل پولیس پر حملے کا مرکزی ملزم تھا جب کہ دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔