شاہ رخ خان ہالی ووڈ اداکاربریڈ پٹ کے استاد بن گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2017

ہم کسی کو بھی ڈانس کرنا بہت آسانی سے سکھا دیتے ہیں، شاہ ر خ خان: فوٹو: فائل

ہم کسی کو بھی ڈانس کرنا بہت آسانی سے سکھا دیتے ہیں، شاہ ر خ خان: فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اب ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار بریڈ پٹ کے بھی استاد بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ اپنی نئی آنے والی فلم ’وارمشین‘ کی پروموشن کے لیے بھارت پہنچے، ممبئی کے ایک ہوٹل میں ان کی فلم کی تشہیر کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ رخ خان بھی شریک تھے۔

شاہ رخ خان کے ساتھ بات چیت کے دوران اداکاربریڈ پٹ نے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں انٹری نہیں دے سکتے کیونکہ انہیں ڈانس کرنا نہیں آتا، جس پر شا ہ رخ کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کسی کو بھی ڈانس کرنا بہت آسانی سے سکھا دیتے ہیں، میں صرف اپنی باہیں کھولتا ہوں تو وہ ایک ڈانس اسٹائل کہلاتا ہے جب کہ اداکارنے بریڈ پٹ کو ڈانس کی کچھ ٹپس بھی دیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی زندگی کی چند دلچسپ باتیں

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور بریڈ  کی تصویر بھی شئیر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بریڈ پٹ سے مل کر اچھا لگا جب کہ انہوں نے بریڈ پٹ کو ڈانس جاری رکھنا کا بھی کہا۔

بات چیت کے دوران جب گلوکاری کی بات آئی توایک دم بریڈ پٹ پھربولے کہ انہیں گلوکاری بھی نہیں آتی جس پرشا ہ رخ خان نے کہا کہ گلوکاری تو انہیں بھی نہیں آتی ہے اورفلموں میں سیٹ کے پیچھے کوئی اورہی گاتا ہے۔ بریڈ پٹ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ان کی فلم ’ان ٹری آف لائف‘ میں انہیں پیانو بجانا تھا جو انہیں نہیں آتا تھا لیکن فلم میں میری جگہ کسی اور لڑکے کو پیانو بجاتے ہوئے دکھایا گیا جس کے ہاتھ میرے جیسے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔