کنگنا کو بھاری معاوضہ مانگنا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2017
اداکارہ نے ہدایتکار راجیو مینن کی فلم میں کام کرنے کےعوض 11 کروڑ معاوضہ طلب کرکے پرڈیوسر کے ہوش اڑادیئے، فوٹو؛ فائل

اداکارہ نے ہدایتکار راجیو مینن کی فلم میں کام کرنے کےعوض 11 کروڑ معاوضہ طلب کرکے پرڈیوسر کے ہوش اڑادیئے، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایتکار راجیو مینن کی فلم میں کام کرنے کےعوض 11 کروڑ معاوضہ طلب کرکے پرڈیوسر کے ہوش اڑادیئے۔

کنگنا رناوت  کی 2 فلمیں  یکے بعد دیگرے 100کروڑ کلب میں شامل ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے فلموں میں کام کا معاوضہ ڈبل کردیا تھا بلکہ اداکارہ نے خود کو بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی داکارہ بھی قرار دے دیا تھا لیکن اب کنگنا کا زیادہ معاوضہ طلب کرنا کیرئیر میں مشکلات کھڑی کررہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راجیو مینن نے اپنی فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکارہ کنگنا رناوت کوپیش کش کی اور فلم کااسکرپٹ پسندآنے پر اداکارہ نے کام کرنے کی حامی بھرلی لیکن کنگنا نے فلم کے لیے ہدایت کار سے 11 کروڑمعاوضہ دینے کی ڈیمانڈ کرکے پروڈیوسرز کے  ہوش اڑادیئے۔ ہدایتکار راجیو مینن اورپرڈیوسرز نے باہمی رضامندی سے کنگنا کو پروجیکٹ سے  ہی سائیڈ لائن کردیا اور نئے چہرے  کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلمیں ’’کٹی بٹی‘‘ اور ’’رنگون‘‘باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔