’امپائر کال‘ پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہ ہونے کی تجویز سامنے آگئی

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2017
منظوری پر ٹیسٹ کرکٹ میں 80اوورز بعد نئے ریویو ملنا بند ہوجائیں گے۔ فوٹو: فائل

منظوری پر ٹیسٹ کرکٹ میں 80اوورز بعد نئے ریویو ملنا بند ہوجائیں گے۔ فوٹو: فائل

 لندن:  آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے متفقہ طور پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آغاز کی حمایت کردی۔

’امپائر کال‘ پر ایل بی ڈبلیو کا ریویو ضائع نہ ہونے کی تجویز سامنے آگئی، منظوری پر ٹیسٹ کرکٹ میں 80اوورز بعد نئے ریویو ملنا بند ہوجائیں گے۔

علاوہ ازیں تمام ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں ڈی آر ایس کے استعمال کی بھی سفارش کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔