پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ فوٹو : فائل

ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ ضلعی اور زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں اپنے اپنے مقامات پر ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور خلیجی ریاستوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا ان ممالک میں پہلا روزہ ہفتہ 27مئی کو ہو گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔