پاناما کیس، جے آئی ٹی نے وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کو طلب کر لیا

آئی این پی  جمعـء 26 مئ 2017
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنے دو ممبران پر اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ فوٹو : فائل

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنے دو ممبران پر اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  پاناما کیس کی جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز کو طلب کر لیا۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس واجد ضیا کی سربراہی میں ہوا۔ جے آئی ٹی نے نوٹس میں حسین نواز سے لندن فلیٹ، جدہ اسٹیل ملز اور دبئی فیکٹری سے متعلق سوالات پوچھے ہیں۔

علاوہ ازیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اپنے دو ممبران پر اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔