مداح مزید کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے تھے، یونس خان

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2017
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے 10 ہزار رنز بنانا اعزاز اور فخر کی بات ہے، یونس خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لئے 10 ہزار رنز بنانا اعزاز اور فخر کی بات ہے، یونس خان۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین یونس خان نے کہا ہے کہ ملک کے لیے 10 ہزار رنز بنانا ان کے لیے اعزاز کا باعث ہے اور مداح چاہتے تھے کہ مزید کرکٹ کھیلوں لیکن ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے مطمئن اور خوش ہوں۔

اسلام آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ میرا خواب تھا کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی 30 سے زائد ٹیسٹ سنچریاں اور 9 ہزار یا اس سے زیادہ رنز بنائے۔ میں پاکستان کا خوش نصیب ترین کھلاڑی ہوں جسے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنانے کا موقع ملا، جو میرے لیے اعزاز اور مسرت کا باعث ہے۔

یونس خان نے بتایا کہ ان کے مداح نہیں چاہتے تھے کہ وہ ابھی ریٹائر ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اور مداحوں کی حمایت کے باعث ہی وہ 10 ہزار رنز کا ریکارڈ پاکستان کے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ اس موقع پر یونس خان نے ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ گانا بھی گنگنایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔