رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 26 مئ 2017
ڈاکٹرز نے رنویر کو آرام کا مشورہ دیا لیکن اس کے باوجود نوجوان اداکار نے زخمی حالت میں شوٹنگ پوری کرائی۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرز نے رنویر کو آرام کا مشورہ دیا لیکن اس کے باوجود نوجوان اداکار نے زخمی حالت میں شوٹنگ پوری کرائی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں جاری ہے جہاں فلم کے سب سے اہم ( کلا ئیمیکس) مناظر کی عکس بندی کے دوران رنویر سنگھ کے سر پر چوٹ لگی لیکن اداکار فلم کی شوٹنگ میں اس قدر مگن تھے کہ انہیں کچھ پتہ ہی نہ چلا تاہم جب اداکار کے سر سے خون بہا تو انہیں اپنے زخمی ہونے کا اندازہ ہوا جس پر فلم کی شوٹنگ فوری طور پر روک دی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سنجے لیلا کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے سیٹ کو آگ لگادی گئی

سیٹ پر موجود عملے نے رنویر سنگھ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا لیکن نوجوان اداکار منع کرنے کے باوجود فلم کے سیٹ پر واپس پہنچے اور زخمی حالت میں اپنی شوٹنگ پوری کرائی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پدماوتی کی شوٹنگ میں دیپیکا رکاوٹ بن گئیں 

واضح رہے کہ فلم ’’پدماوتی‘‘ میں رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔