چیمپئنز ٹرافی وارم اپ؛ پاکستان نے بنگلا دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2017
فہیم اشرف نے 30 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی۔ فوٹو: گیٹی امیج

فہیم اشرف نے 30 گیندوں پر 64 رنز کی ناقابل یقین اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلائی۔ فوٹو: گیٹی امیج

برمنگھم:  چیمپئنز ٹرافی سے قبل وارم اپ میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلا دیش کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

برطانوی شہر برمنگھم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 341 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور اظہر علی صرف 8 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے اور بابر اعظم بھی صرف ایک رنز بناسکے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیط نے 59 رنزکی شراکت قائم کی لیکن شہزاد 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حفیط بھی 49 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ شعیب ملک نے 72 اور عماد وسیم نے 45 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی مشکلات کم کی لیکن آخری لمحات میں فہیم اشرف نے ناقابل یقین اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ، انہوں نے 30 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ حسن علی نے 27 رنز کھیل کر فہیم کا بھرپور ساتھ دیا۔

اس سے قبل بنگلا دیش کے کپتان مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو تمیم اقبال اور سومیا سرکار نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سومیا صرف 19 رنز بنا کر جنید خان کا شکار بنے، جس کے بعد امرل قیس اور تمیم اقبال نے 142 رنز کی شراکت داری قائم کی جب کہ تمیم اقبال 9 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ امرل نے 61 رنز بنائے جب کہ بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں کپتان مشفق الرحیم نے 46، شکیب الحسن 23، محمداللہ 29، مصدق حسین 26 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، حسن علی اور شاداب خان نے 2،2، وکٹیں حاصل کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔