سندھ کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 27 مئ 2017
بجٹ کا کل حجم 9 سو ارب سے زائد ہو گا، تنخواہوں میں 10 تا 15 فیصد اضافہ متوقع۔ فوٹو: فائل

بجٹ کا کل حجم 9 سو ارب سے زائد ہو گا، تنخواہوں میں 10 تا 15 فیصد اضافہ متوقع۔ فوٹو: فائل

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس 2 جون کوطلب کرلیا ہے جس میں نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز اور رواں مالی سال کے اضافی اخراجات کی منظوری دی جائے گی۔

نئے مالی سال کا بجٹ وزیر اعلیٰ پیش کریں گے، جس کا بجٹ کا کل حجم 9 سو ارب روپے سے زائد ہوگا، بجٹ میں 40ہزار سے زائد نئی ملازمتوں کااعلان متوقع ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصداضافے کا امکان ہے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں نجی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کی اجرت 13ہزار سے بڑھاکر 14 ہزار روپے کرنے کا اعلان بھی متوقع ہے، صوبہ میں امن وامان کے قیام اور پولیس اور رینجرز کیلیے 80ارب سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کا امکان ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 240ارب مختص کیے جاسکتے ہیں جبکہ نئے سال کے بجٹ میں کچھ نئے ٹیکسزبھی متعارف کرائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔