گو نواز گو قومی نعرہ، لیگی اقتدار کا سورج غروب ہونیوالا ہے، عمران خان

ان کاکام بھارت سمیت دشمن ممالک سے کاروباری مراسم قائم کرنا ہے،کسانوں پرتشددآمرانہ سوچ کا مظہر ہے، خطاب، پیغام۔ فوٹو:  پی پی آئی/فائل

ان کاکام بھارت سمیت دشمن ممالک سے کاروباری مراسم قائم کرنا ہے،کسانوں پرتشددآمرانہ سوچ کا مظہر ہے، خطاب، پیغام۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

 اسلام آباد / پشاور:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے رمضان کے بعد ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے ’’گو نواز گو‘‘ قومی ترانہ بن چکا ہے

پشاور کے نواحی گاؤں ہریانہ میں سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی رہائشگاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکے پی کے میں ہمارا ووٹ بنک اوپر گیا ہے نیچے نہیں آیا، پختونخوا میں جو سق سیکھے پورے پاکستان میں لے کر آئیں گے۔ انھوں نے کہا حکمران ٹولے کی کرپشن کی داستان ہر شہری کی زبان پر آ چکی ہے۔ شریف خاندان کی کرپشن سے (ن) لیگ کے باضمیر ورکر بھی متنفر اور نالاں ہیں۔ وہ بھی حکمران ٹولے کو ملک کیلیے سیکیورٹی رسک سمجھتے ہیں جن کاکام بھارت سمیت دشمن ممالک سے کاروباری مراسم قائم کرنا اور عوام کے سامنے صرف صرف شو بازی کرنا ہے۔

عمران خان نے کہا پرویز خٹک زبردست صلاحیتوں کے حامل سیاستدان ہیں جنہوں نے ہر مناسب فورم پر صوبے کے حقوق کی آواز بلند کی اور پختونوں کا شملہ اونچا کیا جس پر مجھے فخر ہے۔عمران خان نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی روایت برقرار رکھی اور گزشتہ روزایک مرتبہ پھر بجٹ اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

علاوہ ازیں عمران خان نے مطالبات کے حق میں اسلام آباد کے ڈی چوک پراحتجاج کرنے والی کسان اتحادکی تنظیموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے۔ ٹویٹر پراپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا حکومت کی نظرمیں کسان اور محنت کش کی کوئی اہمیت نہیں، کسانوں پرتشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے، حکومت طاقت آزمانے کے بجائے کسانوں کو حقوق دے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔