صدر ممنون حسین کی تنخواہ میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ

علیم ملک  ہفتہ 27 مئ 2017
صدرمملکت کی جانب سے تحائف اوردیگرانٹرٹیمنٹ کے لیے مختص رقم میں 3لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

صدرمملکت کی جانب سے تحائف اوردیگرانٹرٹیمنٹ کے لیے مختص رقم میں 3لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: صدر ممنون حسین کی تنخواہ میں 6 لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا، صدر مملکت کی تنخواہ 10لاکھ روپے سے بڑھاکر16 لاکھ روپے کردی گئی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق صدرمملکت کی جانب سے تحائف اوردیگرانٹرٹیمنٹ کے لیے مختص رقم میں 3لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، تحفوں اورانٹرٹیمنٹ کی رقم 12لاکھ روپے سے بڑھاکر 15لاکھ روپے کردی گئی جبکہ  صوابدیدی فنڈز کیلیے 10لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق ایوان صدر کیلیے 95 کروڑ 96 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں سے ایوان صدرکے ملازمین کی تنخواہوں اورمراعات کیلیے 65 کروڑ 33 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔