آج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

این این آئی  ہفتہ 27 مئ 2017
پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔ فوٹو: نیٹ

پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔ فوٹو: نیٹ

 اسلام آباد: خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین آج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جا سکے گا، اس وقت سورج قبلہ کے عین اوپر سے گزرے گا.

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سورج12 بج کر 18منٹ، پاکستان میں دوپہر 2 بج کر18منٹ پر بیت اللہ کے بالکل اوپر ہوگا اور اس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہوگا۔ پاکستان میں رہنے والے مسلمان بھی عین اس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔

سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ کعبہ کے اوپر 89.93 ڈگری ہو گا جو 90 ڈگری کے زاویے سے صرف0.07 ڈگری کم ہے، یہ عمل سال میں 2 مرتبہ ہوتا ہے،27 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔