کلبھوشن کی پھانسی پرعمل درآمد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2017
کلبھوشن  نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے، درخواست گزار : فوٹو : فائل

کلبھوشن نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تو پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے، درخواست گزار : فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو فوجی عدالت سے سزائے موت کے حکم پر عمل درآمد کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی پھانسی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست مزمل ایڈوکیٹ نے فاروق ایچ نائیک کی وساطت سے دائر کی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن معاملہ عالمی عدالت میں لے جانا حماقت

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادو نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف منفی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے اور اسے فوجی عدالت سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے اور مجرم نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تو پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کا حکم دیا جائے اور اگر اس نے اپیل دائر بھی کی ہے تو قانون کے مطابق جلد فیصلہ کیا جائے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن کو پاکستانی قانون کے مطابق انجام تک پہنچائیں گے

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت، خودمختاری اور وقار سے متعلق تمام فیصلوں میں آزاد ہے لہذٰا عالمی عدالت انصاف کا حکم ماننا پاکستان پر لازم نہیں اور نا ہی کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینا کسی بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور ایپلٹ کورٹ کو فریق بنا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن کو قونصلررسائی دینے کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے گا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔