پاکستان اورافغانستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پر اتفاق

اسپورٹس رپورٹرز  ہفتہ 27 مئ 2017

 لاہور: 
پاکستان اورافغانستان کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے پراتفاق کرلیا گیا ہے، تاریخوں کا حتمی فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
لاہورقذافی اسٹیڈیم میں اے سی بی کے چیئرمین عاطف مشال کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چئیر مین پی سی بی شہریار خان نے  بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان 2 دوستانہ ٹی ٹوئنٹی میچز کرائے جائیں گے جن میں سے پہلا کابل اوردوسرا لاہورمیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ سیریز بھی کرائی جائیں گی جوکہ افغانستان، پاکستان یا نیوٹرل وینیو شارجہ میں ہوسکتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔