پاکستان، بھارت آئندہ ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن بن جائیں گے، چینی وزیر خارجہ

آئی این پی  اتوار 28 مئ 2017
آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا، چینی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا، چینی وزیر خارجہ۔ فوٹو: فائل

ماسکو: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کاعمل مکمل ہوجائیگا، اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اورسب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر دستخط کی پندرہویں اوراچھی ہمسائیگی، دوستی اور تنظیم کے تعاون کے طویل المیعاد معاہدے پر دستخطوں کی دسویں سالگرہ کے موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت اور پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ آستانہ اجلاس میں مکمل رکن بننے کاعمل مکمل ہوجائیگا، اس طرح یہ تنظیم دنیا کی مقبول ترین اورسب سے بڑی علاقائی تعاون کی تنظیم بن جائیگی جوترقی کی استعداد اور تعاون کے وسائل کے حوالے سے غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ہوگی۔ انھوں نے کہا آستانہ کانفرنس کے بعدچین شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

وانگ یی نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کونئے مواقع اور چیلنجز کا سامنا ہے، تمام ارکان کی مجموعی کوششوں کے نتیجے میں شنگھائی تعاون تنظیم ایک نئے اندازکی علاقائی تعاون تنظیم بن چکی ہے جو تعاون کے جدیدترین نظریات اور نمایاں بین الاقوامی اثرات رکھتی ہے، تنظیم علاقائی امن وترقی کیلیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔