- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
بنگلادیش سیریز کھیلنے کے پاکستانی انکار پر آگ بگولہ
ڈھاکا: بنگلادیشی بورڈ سیریز کھیلنے کے پاکستانی انکار پر آگ بگولہ ہوگیا، بورڈ نے اپنی جونیئر ٹیمیں بھی پڑوسی ملک بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان نے جولائی میں شیڈول ٹور کیلیے اپنی سینئر ٹیم بنگلہ دیش بھیجنے سے انکار کیا تھا، اس کے جواب میں اب بی سی بی نے اپنے کسی بھی لیول کی ٹیم کے پاکستانی ٹور کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔
دوسری جانب بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ اپریل میں دونوں بورڈز کے درمیان ہائی پرفارمنس یا انڈر 19 ٹیم پاکستان بھیجنے کے بارے میں بات چیت ہوئی تھی، مگر جب سے ہمیں میڈیا کے ذریعے یہ معلوم ہوا کہ پاکستان بورڈ اپنی سینئر ٹیم جولائی میں نہیں بھیج رہا تب سے ہماری ان کے ساتھ کوئی بات نہیں ہوئی، ہماری قومی ٹیم کے پاکستان جانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہائی پرفارمنس یا انڈر 19 شاید وہاں کا دورہ کرتی لیکن اب ہمارا پی سی بی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے،انھوں نے سیریز منسوخ کردی لہذا اب ہم جونیئر سائیڈز بھی نہیں بھیجیں گے، ان کیلیے ہم نے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے پروگرم تشکیل دیا ہے،کچھ اور ممالک کی جونیئر سائیڈز بھی بنگلہ دیش کا دورہ کریں گی۔
نظم الحسن نے کہاکہ جولائی میں پاکستان کے ساتھ سیریز نہ ہونے سے خالی ہونے والی ونڈو میں ہماری سینئر ٹیم آرام کرے گی، پلیئرز ان دنوں ویسے بھی بہت زیادہ کھیل رہے اور ابھی چیمپئنز ٹرافی کیلیے تیاریاں جاری ہیں، اگست میں آسٹریلیا سے سیریز اور پھر جنوبی افریقہ بھی جانا ہے،واپسی پر وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے، اب مجھے پاکستانی ٹیم کے ٹور میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اگر جولائی میں سیریز کی ضرورت بھی پڑی تو ہم نے 4، 5 دیگرممالک کی فہرست تیار کی ہوئی ہے ان سے میچزکا اہتمام کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلادیشی حکومت ان دنوں بھارت کے بیحد قریب ہے، دیگر شعبوں کی طرح کرکٹ میں بھی اس کا اثر دیکھنے میں آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔