گجرات میں فائرنگ سے ماں باپ اور بیٹا قتل

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2017
تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: فائل

گجرات: کوٹ ککہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے کوٹ ککہ تھانہ کنجاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں فائرنگ کر کے ماں باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو سحری کے وقت قتل کیا گیا اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: گجرات میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والوں میں 70 سالہ فیاض، 60سالہ سکینہ اور 45سالہ سجاد کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔