وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، مراد علی شاہ

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2017
مراد علی شاہ نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فائل: فوٹو

مراد علی شاہ نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ فائل: فوٹو

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ رات شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیسکو نے رمضان میں لوڈ شیڈنگ میں کمی اور سحر و افطار کے اوقات میں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن اس کے باوجود گزشتہ رات کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے عوام کو پریشان کیا گیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں اور وفاق کی جانب سے صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔